ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مدھیہ پردیش میں ہجومی تشدد ،خاتون ہلاک، 12 گرفتار

مدھیہ پردیش میں ہجومی تشدد ،خاتون ہلاک، 12 گرفتار

Wed, 26 Sep 2018 11:54:23  SO Admin   S.O. News Service

سنگارالی 26ستمبر(ایس او نیوز) مدھیہ پردیش میں سنگارالی کے قریب ایک ہجوم نے ایک خاتون کو اس شبہ پر زدوکوب کرکے ہلاک کردیا کہ وہ بچوں کا سرقہ کرنے والی تھی۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ اس خاتون کو جس کی ذہنی حالت اچھی نہیں معلوم ہوتی تھی، ایک ہجوم نے 19 جولائی کو ماروا پولیس اسٹیشن حدود میں بھوش ولیج میں ہلاک کردیا۔ ماروا سب ڈیویژنل آفیسر آف پولیس کے ایس دویدی نے پی ٹی آئی کو فون پر یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس خاتون کی ہنوز شناحت کی جانی ہے جس کی عمر 25 اور 30 سال کے درمیان ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خاتون کو ہلاک کرنے کا واقعہ واٹس ایپ پر ان افواہوں کے درمیان پیش آیا کہ اس ضلع کے دیہی علاقوں میں بچوں کو اٹھائے جانے والے پھر رہے ہیں۔ دویدی نے کہا کہ یہ افواہیں گزشتہ ایک ماہ سے پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں کل بارہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے انہیں جیل بھیج دیا۔ 


Share: